Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

ہندو کارکنان کے احتجاج کے بعد پولس اہلکاروں کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12 th Dec.

منڈیا، 12 دسمبر: 4 دسمبر کو مالا دھاری ہنومان بھکتوں کی ذریعہ سری رنگا پٹن جامع مسجد کے پاس ہنگامہ آرائی اور تناو پیدا کرنے کے دوران پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں سوشانت نامی ہندو کارکن پر کیس درج کیا تھا اور اس کے بعد دیر گئے اسے تحویل میں لیا گیا تھا، جس پرہندو جنا جاگرنا ویدیکے کے لیڈران اور کارکنان نے پولیس تھانے کے پاس احتجاجی مظاہرا کرنے کے بعد جامع مسجد کے سامنے دھرنا دیا۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس این یتیش نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کی مکمل تحقیقات کرنے کے بعد کارروائی کا یقین دلایا تھا مگر احتجاجی مظاہرین نے سوشانت پر قانونی کارروائی کرنے والے پولیس افسران کے خلاف فوراً کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا ختم پر کرنے پر راضی نہیں ہوئے۔ بالآخر سرکل پولیس انسپکٹر اور دیگر 7 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا اور احتجاج ختم کیا۔

About the author

Taasir Newspaper