Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

یمن میں حوثیوں کا 32 افراد کیلئے سزائے موت اورقید کا فیصلہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

صنعاء ،18دسمبر: یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے زیر نگین دارالحکومت صنعاء￿ میں ایک فوجداری عدالت نے صعدہ گورنری میں 32 زیر حراست افراد کو سزائے موت اور قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ ان افراد پر ’’ دشمن ‘‘ ملکوں کی مدد کا الزام لگایا گیا۔ دشمن ملکوں سے مراد یمن کی قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے ممالک ہیں۔وکیل عبدالمجید صبرہ نے ہفتے کے روز اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فیصلے میں 16 زیر حراست افراد کو ملیشیا کی جانب سے ’’ دشمن ‘‘ کہلائے جانے والے ملکوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کی مدد کرنے کے جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا اور ان کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کرکے موت کی سزا سنائی گئی۔فیصلے کے دوسرے پیراگراف میں یہ بھی کہا گیا کہ جاسوسی کے دو جرائم میں گرفتار ہونے والے 7 افراد کو مجرم قرار دیا جائے اور ان میں سے ہر ایک کو 15 سال قید کی سزا دی جائے۔ اور اصل مدت ختم ہونے کے بعد انہیں تین سال کے لیے پولیس کی نگرانی میں رکھا جائے۔تیسرے پیراگراف میں عدلیہ نے انہی جاسوسی کے دو جرائم میں 6 دیگر افراد کو مجرم قرار دیا اور ان میں سے ہر ایک کو 10، 10 قید کی سزا سنائی اور اصل قید کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں میں سے تین افراد کو 3 سال کے لیے زیرِ نگرانی رکھنے کا کہا گیا۔انسانی حقوق کی رپورٹوں کے مطابق حوثی ملیشیا نے اسی جاسوسی کے الزام میں اپنی جیلوں میں موجود سینکڑوں افراد کو موت کی سزائیں جاری کر رکھی ہیں۔ جاسوسی کے الزام کو حوثی اپنے مخالفین کے ساتھ سیاسی اختلافات طے کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔خیال رہے حوثی ملیشیا نے صنعا اور اس کے زیر کنٹرول دیگر گورنریوں کی جیلوں میں سیکڑوں کارکنوں، سیاست دانوں، ماہرین تعلیم اور طلبہ کو گرفتار کر رکھا ہے۔ انہیں ان کے گھروں اور کام کی مقامات سے اغوا کرنے کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان مغویوں میں سے بڑی تعداد تشدد کے نتیجے میں ہلاک بھی ہو چکی ہے۔یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اطلاع دی تھی کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول عدلیہ سیاسی انتقام کا ایک آلہ بن چکی ہے جسے اس گروپ نے اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔ یہ عدلیہ کی آزادی اور سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper