Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

یورپی سیٹلائٹ آپریٹرکی براڈکاسٹرزکو ایرانی ٹی وی نشریات بند کرنے کی ہدایت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

تہران ،8دسمبر: یورپی سیٹلائٹ آپریٹر یوٹیل سیٹ نے کہا ہے کہ وہ براڈ کاسٹرز سے کہے گا کہ ایرانی انگریزی ٹی وی چینل ‘ پریس ٹی وی ‘ پر جبری اعترافات دکھانے کے بعد اس کی نشریات کو دکھانا بند کر دیں۔ایرانی پریس ٹی وی نے ٹویٹر کے ذریعے بدھ کے روز خبریں نشر کیں۔ جبکہ فرانس میں موجود یورپی سیٹلائٹ آپریٹر ‘ یو ٹیل سیٹ’ نے بھی اس امر کی تصیق کی ہے۔یہ ان پابندیوں کا حصہ ہے جو یورپی یونین نے حال ہی میں ایران کے 29 ٹی وی چینلز پرعاید کی ہیں۔ ان ٹی وی چینلز پر لوگوں کے ہنگاموں میں کردار کے حوالے سے اعترافی بیانات دکھائے جا رہے تھے۔واضح رہے ایران شروع سے الزام لگاتا آیا ہے کہ اس کے غیر ملکی دشمنوں کا مظاہروں کے پیچھے کردارہے۔ اس سلسلے میں ایران نے متعد یورپی شہریوں کو گرفتار بھی کر رکھا ہے۔ اب ایران نے زیر حراست افراد کے اعترافی بیانات دکھانا شروع کر دیے ہیں۔اس لیے یوٹیل سیٹ نے اپنے شراکت دار ‘براڈ کاسٹرز ‘ سے رابطہ کیا گیا ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو ایرانی نشریات کو روکا جائے۔ایران ان دنوں ملک کے اندر بد ترین احتجاجی مظاہروں کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ مظاہرے مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے بعد سولہ ستمبر سے جاری ہیں۔ جبکہ بیرونی دنیا سے ایران کو پابندیوں کا مسلسل سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper