Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

یورپی یونین نے ایران کے مزید 20 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 th Dec.

جنیوا،13دسمبر: یورپی یونین نے تہران کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں ایران کے مزید 20 افراد اور اداروں کو شامل کر لیا ہے۔ ایرانی ریڈیو اور ٹی وی کارپوریشن بھی پابندی کی زد میں آگئی۔یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی پابندیاں ایران میں حالیہ مظاہروں سے ’’پرتشدد‘‘ طریقہ سے نمٹنے کے باعث لگائی گئی ہیں۔ یاد رہے ایران میں احتجاجی تحریک ستمبر کے وسط سے شروع ہے۔یورپی یونین کے بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کی جنگ سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں 4 ایرانی افراد اور 4 اداروں کو بھیشامل کیا گیا ہے۔ واضح کیا گیا کہ یہ پابندیاں روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کیے گئے ڈرونز کی تیاری اور ترسیل میں ان افراد اور اداروں کے ملوث ہونے کی روشنی میں لگائی گئی ہیں۔یورپی یونین نے مزید کہا کہ ان پابندیوں میں اثاثے منجمد کرنا، یورپی یونین میں سفر پر پابندی اور فہرستوں میں شامل افراد سے فنڈز یا اقتصادی وسائل کو روکنا شامل ہے۔یونین نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں سیاسی اور فوجی استحکام کو سبوتاڑ کرنے والی سرگرمیاں بند کرے۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں یمن، لبنان، شام اور عراق میں ایران کی عدم استحکام کی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔وزرائے خارجہ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ خلیجی خطے میں سلامتی، نیوی گیشن کی آزادی اور سمندری راستوں کو خطرے میں ڈالنے والے تمام اقدامات اور کوششوں کو روکنے کے اقدامات کئے جائیں۔پیر کے روز یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اس فنڈ کے لیے 2 بلین یورو (2.1 بلین ڈالر) مختص کرنے پر بھی اتفاق کیا جو تقریباً 10 ماہ کی جنگ کے دوران تقریباً ختم ہونے کے بعد یوکرین کی فوجی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔وزرائے خارجہ نے کہا کہ بعد میں فنڈ کے لیے مزید رقم بھی مختص کی جا سکتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper