اردو کے ادیب اور ناقد ڈاکٹر قاسم فریدی سبکدوش ہوۓ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Dec.

ڈاکٹر قاسم فریدی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوۓ ۔انہوں نے 40 سال تک اردو تدریس کاخوشگوار فریضہ انجام دیا۔وہ کٸ سالوں سے واٸس پرنسپل کے عہدے پر بھی فاٸز تھے۔ایس سنہا کالج کی کٸ اہم ذمہ داریاں ان کے سپرد کی گٸیں ۔وہ کٸ سال کالج کے ہاسٹل کے وارڈن بھی رہے۔کالج کی مختلف کمیٹیوں کی اہم رکنیت بھی حاصل رہی۔ان تمام ذمہ داریوں کو  انہوں نے بحسن و خوبی انجام دیا۔وہ ایک طرف بہترین استاد تھے تو دوسری طرف اردو زبان و ادب کے سچے خادم بھی تھے۔اردو زبان و ادب کی خاموشی کے ساتھ کس طرح خدمت کی جا سکتی ہے یہ قاسم فریدی سے سیکھنا چاہیے۔آج شہر اورنگ آباد میں جو لوگ بھی اردو جانتے اور سمجھتے ہیں ان میں ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جنہوں نے قاسم فریدی سے بلا واسطہ یا بالواسطہ استفادہ کیا ہے۔سبکدوش ہونے پر ایس سنہا کالج میں تدریسی،غیر تدریسی ملازمین اور طلبہ نے انہیں دل کی گہراٸیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ان کی گل پوشی کی گٸ۔کیک کاٹے گۓ اور مختلف تحفے پیش کۓ گۓ۔اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو ڈاکٹر ہما مصطفی نے قاسم فریدی کے منصب تدریس سے سبکدوش ہونے پر لکھی گٸ مشہور شاعر فرحت حسین خوشدل کی نظم پڑھ کر سناٸ طلبہ اور اساتذہ نے علاحدہ علاحدہ طور پر انہیں الوادعیہ دیا۔اس موقع پر آج ایس سنہا کالج میں شعبہ اردو کو  غباروں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا۔طلبہ اور اساتذہ نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیااور یہ کہا کہ قاسم صاحب نے کالج کے مختلف زمانے دیکھے ۔قدیم اساتذہ کی زندگی دیکھی اور ان کی زندگی اور علمی و تہذیبی تجربوں سے فاٸدہ حاصل کیا۔اس طرح قاسم فریدی کی شخصیت قدیم تہذیب کی ایک اہم اور قابل دید یادگار بن گٸ ہے۔ہم سب نے پہلے کے لوگوں کو نہیں دیکھا لیکن قاسم فریدی کو دیکھا ہے اس طرح ہم سب کا رشتہ بھی پرانی تہذیب وروایت سے قایم ہو جاتا ہے ۔اور یہ کہ قاسم فریدی سچاٸ ایمانداری محنت لگن اور اپنے کام میں سنجیدگی کی عمدہ مثال ہیں۔وہ ہمیشہ لوگوں کے کام آۓ اور اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر کالج کے لۓ بے غرض خدمات انجام دیں۔قاسم فریدی کی حیثیت اس کڑی کی ہے جو نۓ اور پرانے کو جوڑتی ہے۔کالج کے لوگوں نے نم دیدہ آنکھوں سے قاسم فریدی کی ملازمتی زندگی کے آخری دن کو الوداع کہا۔قاسم فریدی نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایس سنہا کالج سے میرے جذبات و احساسات کا رشتہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔میں سبکدوش ضرور ہوا ہوں لیکن آپ کے دل اور آنکھوں کے بے حد قریب ہوں۔اس الوادعی موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو ڈاکٹر ہما مصطفی،ڈاکٹر اروند کمار،ڈاکٹررام نراٸن یادو،ڈاکٹر کملیش کمار سنگھ،ڈاکٹر مسعود عالم،ڈاکٹرایم اے انصاری،ڈاکٹرپریم کمار گونڈ،ڈاکٹر انوپ کمار سنگھ،ڈاکٹر رام پرکاش،ڈاکٹرلالتی مہتا،ڈاکٹر شویتا گوٸل،ڈاکٹر سنتوش سومن ،غیر تدریسی ملازمین اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے۔