اساتذہ کی قدر سماج اور معاشرے سے دور ہوتی چلی جارہی ہے : مولانا خورشید عالم مدنی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.

معہد السلام التعلیمی باڑہ سمیلا میں ” پہلا یک روزہ اجلاس عام ” اختتام پذیر

دربھنگہ ( پریس ریلیز  ) علم و ادب کی معروف بستی باڑہ سمیلا میں “پہلا یک روزہ اجلاس عام زیر اہتمام معہد السلام التعلیمی، باڑہ سمیلا، کیوٹی رنوے دربھنگہ میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔

جس کی صدارت ملک کی قدیم دینی و عصری درسگاہ دارالعلوم احمدیہ سلفیہ دربھنگہ کے سینئر استاد مولانا عرفان سلفی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض معہد السلام التعلیمی کے ڈائریکٹر مولانا عنایت اللہ اصلاحی نے بحسن خوبی انجام دیا۔اس موقع پر نائب امیر صوبائی جماعت اہل حدیث مولانا خورشید عالم مدنی نے اپنے خطاب میں کہا:آج ہمارے نوجوان علم کی دولت سے دور ہوتے جارہے ہیں جس کا سب برا انجام یہ ہورہا ہے کہ بڑوں کی عزت اساتذہ کی قدر سماج اور معاشرے سے دور ہوتی چلی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ آج نوجوانوں کا طبقہ تعلیم کے حصول سے اتنی دوری بنا رکھا ہے کہ چوک چوراہوں پر لائبریریاں تو بند دکھائی دے رہی ہیں لیکن بریانی کی دکانیں دنبدن کھلتی جاررہی ہیں،پیٹ کی فکر تو ہر فرد کو ہے لیکن صحیح علم کی کسی کو نہیں۔مدھوبنی ضلعی جماعت اہل حدیث کے ناظم مولانا فضل اللہ سلفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہل حدیثوں کی جماعت میں ایک اہم مسئلہ جس کے لئے آئے دن  علاقائی جماعت اہل حدیث کے معزز شخصیات رابطہ کررہی ہیں کہ کیا نماز جنازہ میں خواتین شریک ہوسکتی ہیں اس کا سیدھا جواب یہ ہے کہ ہاں ۔۔۔! نماز جنازہ میں خواتین بھی شریک ہوسکتی ہیں ۔انہوں نےکہا کہ مزید اس مسئلے کو طول دینے کی ضرورت نہیں ہے جہاں خواتین بآسانی سے شریک ہوسکتی ہیں وہ شریک ہوجائیں اور ہونا بھی چاہئے ۔اس مناسبت سے معہد السلام التعلیمی باڑہ سمیلا کے درجنوں بچوں نے اردو،  ہندی، انگلش اور عربی زبانوں میں تقاریر پیش کیں۔ اس موقع پر مشہور شاعر وادیب جمیل اختر شفیق ،مولانا سیف اللہ مکی، ابو الکلام عزیزی، آزاد شہاب، وغیرہ کے علاوہ دیگر ادبی، سماجی اور سیاسی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ان کے علاوہ جو اہم شخصیات موقع پر موجود تھے ان میں عبد المبین قمر۔ ڈاکٹر عبد الباقی بصر۔  عبد الماجد۔  محمد ظفیر۔ شمشیر احمد۔ اسرائیل ۔ماسٹر اظہار احمد۔  افتخار احمد عرف چھوٹن مکھیا۔ مولانا شعیب سلفی۔ مولانا رفیق اعظم۔ ماسٹر نعمان۔ عبد القادر۔ عبد المالک۔محمدعلی رضا۔حافظ عقیل احمد فیاض گلاب۔ عبد الرحمان گوہر عزیز خمینی۔ محمد طارق۔ محمد عالمگیر ۔جمیل اختر محمد عزیر محمد یعقوب۔ عبد السلام وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں ۔