اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

تل ابیب ،8دسمبر: اسرائیلی قابض فوج نے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اس فلسطینی کو فوجی چوک کے نزدیک سلواد ٹاون میں اسرائیلی فوج نے گولیوں سے نشانہ بنایا ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے جانبحق ہونے والے فلسطینی کی شناخت 32 سالہ مجاہد محمد حامف کے طور پر کرائی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجیوں تب گولی چلا کر فلسطینی کو بے بس کیا جب وہ فوجیوں پر حملے کے لیے آیا تھا۔ فوج کے بقول اس فلسطینی نے اوفرا میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ اوفرا سلواد سے متصل یہ یہودی بستی ہے، جس کے باہر فوجی چیک پوسٹ قائم ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ‘ مقتول فلسطینی نے اپنی گاڑی سے اتر کر اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ جواب میں اس پر فائرنگ کی گئی۔’تاہم اسرائیلی فوج کے بیان میں فلسطینی کی فائرنگ سے کسی فوجی کے مرنے یا زخمی ہونے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے فلسطینی کی شہادت کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔دوسری جانب ایک خبر رساں ادارے کے نمائندے نے دیکھا کہ ایک سفید رنگ کی وین سے چند میٹر کے فاصلے پر اسرائیلی فوجی کھڑے تھے۔فلسطینی شہری کے قتل کا یہ واقعہ اسی سلسلے کی کڑی ہے جو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں شدید تر کر رکھا ہے۔ حتیٰ کہ امغربی کنارے میں تشدد کی اس صورت حال پر جمعہ کے روز امریکی دفتر خارجہ کو بھی تشویش ظاہر کرنا پڑی۔واضح رہے 1967 سے اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے علاقے میں رواں سال کے دوران اب تک 147 فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں اور 26 اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں۔