اسرائیلی فوج کا شام میں سینکڑوں میزائل نصب کرنے کا ایرانی منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

تل ابیب ،29دسمبر:اسرائیلی آرمی چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے منگل کہا ہے کہ اسرائیل نے شام میں سینکڑوں میزائل نصب کرنے اور گولان کی پہاڑیوں میں “حزب اللہ” جیسی تنظیم قائم کرنے کے ایرانی منصوبے” کو ناکام بنا دیا ہے۔کوچاوی نے اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے رپورٹ کردہ ریمارکس میں کہا کہ “یہ سکیم مکمل طور پر غائب نہیں ہوئی ہیاور اس سلسلے میں ہمارے پاس بہت کچھ کرنے کو باقی ہے”۔کوچاوی نے وضاحت کی کہ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم ’قدس فورس‘ کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی جو جنوری 2020 میں عراق میں ایک امریکا کے ہاتھوں مارے گئے تھے، اس اسکیم کو آگے چلا رہے تھے۔14 دسمبر کو کوچاوی نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ ماہ شام عراق سرحد پر ایرانی ہتھیاروں سے لدے ٹرکوں کے قافلے پر بمباری کی تھی۔اخبار ’یروشلم پوس‘ کے مطابق انہوں نے “ریخ مین یونیورسٹی” میں ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ “اسرائیلی فوج کے پاس 25 ٹرکوں کے قافلے کے ٹرک نمبر 8 پر حملہ کرنے کے لیے مکمل انٹیلی جنس معلومات موجود ہیں، کیونکہ ہماری فوج جانتی تھی کہ اس ٹرک میں ایرانی ہتھیار موجود ہیں”۔انہوں نے مزید کہا کہ “تہران بعض اوقات شام اور لبنان میں حزب اللہ کو ہتھیار اسمگل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، لیکن گولان کی پہاڑیوں سے ایک (نئی حزب اللہ) کے ایران کے عمومی خواب کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔”گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے شام کے گولان کی پہاڑیوں اور کوہ ہرمون میں بڑی فوجی مشقوں کا اختتام کیا، جو دو دن تک جاری رہیں۔ ان مشقوں میں 13,000 فوجیوں کی شرکت تھی۔