افتتاح سے پہلے ہی ٹوٹ کر گرگیا بوڑھی گنڈک ندی پر بنا پل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

بیگوسرائے ، 18 دسمبر :۔بہار میں گذشتہ رات ایک اور پل بدعنوانی کا شکار ہوگیاہے۔ بیگوسرائے ضلع کے صاحب پور کمال بلاک علاقہ میں کیریتول ا?ہوک گھاٹ ا ور وشنو پور ا?ہوک پنچایت کے درمیان بوڑھی گنڈک ندی پر وزیر اعلیٰ نبارڈ اسکیم کے تحت نو تعمیر شدہ اعلیٰ سطحی ا?ر سی سی پل کل دیر رات افتتاح سے پہلے ہی ٹوٹ کر گر گیا۔
رات کے وقت حادثہ ہونے کی وجہ سے جان و مال کا نقصان نہیں ہوا۔ لیکن تعمیر کے تین سال کے اندر ہی پل کے ٹوٹ کر گر جانے سے مقامی لوگوں میں ناراضگی ہے۔ دو روز پہلے ہی پیلر نمبر دو او رتین کے درمیان شگاف دیکھ کر گاو?ں والوں نے اس کی اطلاع سنیئر افسران کو دی تھی۔ جس کے بعد بلیا ایس ڈی او سوہت کمار ، ڈی ایس پی کمار ویر دھرمندر سمیت دیگر افسران نے وہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور پل پر ا?مدورفت کو بند کروا دیا۔
اس دن مقامی لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا اور ناقص پل بنانے والی ایجنسی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں بوڑھی گنڈک ندی پر پل کی تعمیر کا مطالبہ کافی دنوں سے کیا جا رہا تھا۔ 2012-13 میں صاحب پور کمال اسمبلی حلقہ کے اس وقت کے ایم ایل اے و وزیر پروین امان اللہ کی سفارش پر وزیر اعلیٰ نبارڈ اسکیم کے تحت رہوا پنچایت کے کیرتیتول ا?ہوک گھاٹ اور وشنو پور ا?ہوک پنچایت کے درمیان بوڑھی گنڈک ندی پر پل بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔ 1343.32 لاکھ کی لاگت سے طویل ہائی لیول ا?ر سی سی پل بھگوتی کنسٹرکشن نے تعمیر کیا تھا۔پل تعمیر کے مقام پر نصب بورڈ کے مطابق 1343.32 لاکھ کی لاگت سے بنائے گئے اس پل کی دیکھ بھال بھی 31.72 لاکھ سے کی جانی تھی۔ کام کے ا?غاز کی تاریخ 23 فروری 2016 ہے اور تکمیل کی تاریخ 22 اگست 2017 ہے۔ پل کی تعمیر کے بعد اب تک اس کا افتتاح نہ ہوسکا مختلف وجوہات کی بنا پر لوگوں نے افتتاح کیے بغیر ہی ا?مدورفت شروع کردی تھی۔ پل سے کچھ فاصلے پر واقع خانوا نالا پر چھوٹے پل کی تعمیر کے بعد اس کا افتتاح ہونا تھا۔ لیکن اس دوران یہ پل بہار کے لوٹ مار کے نظام کا شکار ہو گیا۔اتوار کی صبح مقامی لوگ مارننگ واک پر جارہے تھے تو ندی میں پل ٹوٹ کر گرا دیکھ کر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے پل کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کا الزام لگایا ہے اور تعمیراتی ایجنسی اور محکمہ دیہی ترقیات کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔