امتحان دینے جا رہے اسکوٹی پر سوار طالباء کو ٹریکٹر نے روندا، دو جاں بحق ایک شدید زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12 th Dec.

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) امتحان دینے جا رہے دو طالب علموں کی آج صبح ایک دردناک حادثہ میں موت ہو گئی ۔ اسی دوران ایک طالب علم بری طرح زخمی ہوا ہے ۔ یہ حادثہ مفصل تھانہ علاقہ کے تحت بیدا موڑ کے قریب پیش آیا ۔ اسکوٹی پر جا رہے طلبہ کو ٹریکٹر نے روند دیا ۔ دو طلباء موقع پر ہی فوت کر گیا، جبکہ ایک طالب علم بری طرح زخمی ہے ۔ واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے پرانی جی ٹی روڈ کو جام کر دیا ۔ مذکورہ تینوں طلباء ٹرین پکڑنے سہسرام ​​ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے۔ اور اسکوٹی پر سوار تینوں طالب علم بیدا موڑ کے قریب پرانی جی ٹی روڈ پر تیز رفتار سے آنے والے دھان سے لدے ٹریکٹر کی زد میں آ گئے جسمیں دو طلباء کی موقع پر ہی المناک موت ہوئی ہے ۔ ایک پرکاش کمار (18 سال) ولد سروجیت سنگھ بی ایس سی نرسنگ کا طالب علم ہے۔ جو امتحان دینے پٹنہ جا رہا تھا دوسرا طالب علم انشل کمار ولد اشوک سنگھ بی ٹیک کا طالب علم ہے وہ بھی کسی مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت کیلئے بنارس جا رہا تھا دونوں کی موت ہوگئی اسی اسکوٹی پر سوار 17 سالہ دھرم جیت کمار بری طرح زخمی ہوگیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال بھیج دیا اور زخمی طالب علم کو بھی اسپتال میں بھارتی کیا گیا ہے ۔ پولیس جائے وقوعہ پر کیمپ کر چکی ہے ۔