امتحان طلبہ و طالبات کی زندگی کو نکھارنے کا اہم ذریعہ:مفتی نصار احمد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5 th Dec

مدرسہ اسلامیہ جموا میں ششماہی امتحان بحسن و خوبی اختتام پذیر ۔

موتیہاری: ذیشان الہی منیر
مدرسہ اسلامیہ جموا میں ششماہی امتحان کا انعقاد عمل میں آیا جس میں طلبہ و طالبات کا جانچ نہایت ہی صاف و شفاف ماحول میں کیا گیا ۔طلبہ و طالبات بہترین تیاری کے ساتھ امتحان میں شریک ہوئے اور ممتاز نمبرات سے کامیاب ہوئے۔مندرجہ ذیل  طلبہ و طالبات نے پوزیشن حاصل کی۔ فوقانیہ کلاس سے روحی پروین اول ،حشمت آرہ اور صبیحہ دوم،افرین اور عائشہ سوم۔وسطانیہ چہارم سے مشبہ پروین اور صباحت پروین اول،عمرانہ خاتون دوم ،گل افشا سوم۔وسطانیہ سوم کلاس سے واجد انور اور فیصل اول،طارق انور دوم،ناہد انور سوم۔وسطانیہ دوم کلاس سے نازیہ خاتون اول،سعدیہ خاتون دوم ،رابعہ خاتون سوم۔وسطانیہ اول کلاس سے عائشہ خاتون اول،نکہت خاتون دوم اور صابرین و راحت پروین سوم ۔اس مناسبت سے پوزیشن لانے والے طلبہ و طالبات کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا ۔تمام طلبہ و طالبات کی ہمت افزائی کی گئی ۔موقع پر موجود پرنسپل مدرسہ ھذا مفتی نصار نے کہا کہ امتحان طلبہ و طالبات کی زندگی کو سنوارنے اور نکھارنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ بچے یہ جان سکیں گے ان کی زندگی میں محنت کا کتنا اہم رول ہے۔طلبہ و طالبات سے نصیحت کرتے ہوئے فسیلیٹیٹر عبیداللہ عطاء اللہ نے کہا کہ بچے جتنا محنت کریں گے اتنا ہی وہ مستقبل میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ امتحان طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو جانچنے کا اہم پیمانہ ہے ۔مدرسہ ھذا کے اساتذہ نیاز احمد،اعزاز احمد،کے ایم یاسمین ،توفیق عالم اور فاطمہ خاتون کا خطاب بھی اس مناسبت سے کافی اہم رہا ۔