انٹر نیشنل اسکول میں آشرواد اور الوداعی تقریب کا انعقاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 th Dec.

پٹنہ17دسمبر :-کلاس 10، سی بی ایس ای ونگ، سیشن 2022-23 کے لیےآشرواد اور الوداعی تقریب کا انعقاد 17 دسمبر 2022 کو جونیئرز اور ٹیچنگ فیکلٹی کے ذریعے بڑے جوش و خروش اور پرانی یادوں کے ساتھ کیا گیا۔الوداعی تقریب سے ڈائریکٹر فرحت حسن نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے امتحانات کے لیے کچھ قیمتی ٹپس دئے اور یہ بھی بتایا کہ زندگی میں اعتماد اور خود اعتمادی کے ساتھ کس طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کل کے ذمہ دار شہری بننے کے لیے اقدار کو فروغ دینے اور اخلاقی بنیادوں پر بہترین راستے پر چلنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ڈاکٹر ایم حسن، سرپرست نے بھی فارغ ہونے والے بیچ پر اپنی محبتوں اور دعاؤں کی بارش کی اور ان کے روشن خیالوں کو سراہا۔کامیاب اور خوشحال مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی پر نسپل مسز سید ناہید عالم نے فیکلٹی ممبران کے ساتھ طلباء کو بھی مبارکباد دی۔اختتامی تقریب کا آغاز شاندار ثقافتی پرگراموں اور دلچسپ کھیلوں کے ساتھ ہوا۔