انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف کراچی ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16 th Dec.

کراچی ،16دسمبر:انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔انگلش ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ملتان ٹیسٹ کھیلنے والی انگلینڈ ٹیم کے 2 کھلاڑی کراچی ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔انگلینڈ نے وِل جیکس کی جگہ ریحان احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے ،جو کہ ان کا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ ہوگا۔فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی جگہ بین فوکس کو انگلینڈ نے پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔