آسٹریلیا کے خلاف ٹی ۔20 سیریز کے لیے بھارتی خواتین ٹیم کا اعلان، پوجا وستراکر باہر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

ممبئی، 2 دسمبر: آل انڈیا خواتین سلیکشن کمیٹی نے جمعہ کے روز آسٹریلیا کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی۔20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ آل راونڈر پوجا وستراکر چوٹ کی وجہ سے اس سیریز کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئی ہیں۔ہندوستانی ٹیم 09 دسمبر سے 20 دسمبر تک آسٹریلیا کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر، دوسرا 11، تیسرا 14، چوتھا 17 اور آخری میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم درج ذیل ہے:
ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شفالی ورما، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، جمائما روڈریگس، دیپتی شرما، رادھا یادیو، راجیشوری گائیکواڑ، رینوکا سنگھ ٹھاکر، میگھناسنگھ، انجلی سروانی، دیویکا وید، ایس میگھنا، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، ہرلین دیول۔
نیٹ بولرز – مونیکا پٹیل، اروندھتی ریڈی، ایس بی پوکھرکر، سمرن بہادر۔