ایس ایس پی دفتر میں جنسی تشدد کے خلاف بین الاقوامی خواتین بیداری پکھوارا کا انعقاد کیا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

 دربھنگہ(فضا امام) 7 دسمبر:- ون اسٹاپ سکھی سنٹر دربھنگہ میں جنسی تشدد کے خلاف بین الاقوامی خواتین کی بیداری پکھواڑا کے تحت آج ایس ایس پی آفیس جنسی تشدد کے خلاف پولیس آفیسر اور عملے کے ساتھ پروگرام میں وومن پروٹیکشن آفیسر عظمت النساء کی طرف سے خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف لاگو قوانین کے بارے مختلف قسم کے تشدد، قتل، تعلیم سے انکار، بیٹا پیدا کرنے کا بے جا دباؤ، معاشی تشدد، نفسیاتی تشدد جہیز کے نظام وغیرہ جیسے موضوعات پر معلومات فراہم کی گئیں۔ حلف برداری کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ایس ایس پی اوکاش کمار نے حلف لیا کہ میں اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کی خواتین کے خلاف جنسی تشدد کی ہمیشہ مخالفت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بالواسطہ یا بلاواسطہ کسی ایسے عمل میں حصہ نہیں لوں گا جس سے خواتین کے وقار کو مجروح کیا جائے اور اگر خواتین کو ہراساں کرنے کا کوئی معاملہ میرے علم میں آیا تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ قصوروار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر موجود کارکنوں نے یہ عزم بھی کیا کہ وہ اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے اور ٹول فری نمبر 181 کے بارے میں معلومات دیں گے۔ اپنے خطاب میں پولیس کے ایس ایس پی نے کہا کہ حکومت بہار میں خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف بنائے گئے قانون کو لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد/جنسی تشدد کے خلاف شکایات پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ متاثرہ خاتون کو متعلقہ محکمے سے جوڑ کر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر چائلڈ لائن کے کونسلر سچیدانند جھا، ٹیم کے ارکان پنکج کمار چودھری، راکیش کمار، مہاویر کمار وغیرہ موجود تھے۔