ایمس میں آن لائن او پی ڈی رجسٹریشن دوبارہ شروع

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

نئی دہلی،7دسمبر: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی میں او پی ڈی کے لیے نئے مریضوں کا آن لائن رجسٹریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ تاہم’آن لائن اپائنٹمنٹ‘ کا نظام ابھی تک فعال نہیں ہے اور لیبارٹری کی خدمات ’دستی‘ طریقے سے چلائی جا رہی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ ملک کے پریمیئر اسپتال کا سرور آج دن کے بیشتر حصے میں بند رہا۔ ایک سرکاری ذرائع نے کہا کہ اوپی ڈی رجسٹریشن اور داخلے کا عمل کل (پیر کو) ای۔ہسپتال سسٹم میں آن لائن کیا گیا تھا۔خودکار تجزیہ اور رپورٹنگ کے لیے تمام وارڈز اور جمع کرنے والے علاقوں سے جمع کیے گئے نمونوں کے لیے اسمارٹ لیب انٹیگریشن پر کام کیا جا رہا ہے۔ دریںاثناء ڈی آر ڈی او،بی ای ایل،سی ای آر ٹیجیسی ایجنسیاں اس کے نفاذ میں مدد کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز۔ دہلی کو مبینہ طور پر 23 نومبر کو سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اس کے سرورز کو نقصان پہنچا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 25 نومبر کو دہلی پولس کے انٹیلی جنس فیوڑن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز (آئی ایف سی او) یونٹ نے جبری اور سائبر دہشت گردی کا ایک کیس درج کیا تھا۔