ایم سی ڈی کے انتخابات اب تک کا سب سے مشکل انتخابات تھے: اروند کیجریوال

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11 th Dec.

نئی دہلی،11 دسمبر: راجدھانی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے نو منتخب کونسلروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا کہ یہ میرے لئے بہت مشکل الیکشن تھا۔ ان لوگوں نے جس سطح کی سازشیں کیں اور جس طرح پوری مشینری ہمارے خلاف استعمال کی گئی اس کو دیکھتے ہوئے یہ سب سے مشکل الیکشن تھا جس کا میں نے سامنا کیا ہے۔ ان کے 7 وزرائے اعلیٰ، 17 مرکزی وزیر، امت شاہ اور خود جے پی نڈا سبھی مصروف تھے۔ ساتھ ہی میڈیا پر دباؤ ڈال کر 24 گھنٹے ہمارے خلاف برا پروپیگنڈا کرتے رہے اروند کیجریوال نے کہا کہ ہر صبح 8:30-9:00 پر ایک فرضی ویڈیو سامنے آتا تھا اور پھر وہی ویڈیو تمام چینلز پر 24 گھنٹے چلایا جاتا تھا۔ ہم مثبت سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمیں الیکشن میں یہ بیانیہ بھی بنانے نہیں دیا کہ ہم الیکشن جیت گئے تو کیا کریں گے۔ ہم صبح 10-11 بجے پریس کانفرنس کرنے کا سوچتے تھے، اس سے پہلے وہ کچھ نہ کچھ لے کر آتے تھے۔ کبھی ٹھگ سکیش چندر شیکھر کا خط لاتے تھے تو کبھی منیش سسودیا کے خلاف کچھ لاتے تھے۔ کبھی ستیندر جین پر فرضی مقدمہ تو کبھی کیلاش گہلوت پر فرضی مقدمہ۔