برلن میں بغاوت کی سازش میں جرمن چانسلرکو قتل کرنے کا منصوبہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

برلن،15دسمبر: جرمنی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی جو سازش رچی جا رہی تھی اس کی تفصیلات اب بھی آئے دن منظر عام پر آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ جرمنی میں بغاوت کی تیاری اور اقتدار پر قبضہ کرنے والے سازشیوں نے چانسلر اولاف شولز کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔نیو یارک ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ “تلاشیوں اور تفتیش کے دوران 100 سے زائد غیر افشاء￿ دستاویزات کا پتہ چلا،جن میں دستخط کرنے والوں نے گروپ کے خفیہ منصوبوں کو برقرار رکھنے کی قسم کھائی تھی۔ انہوں نے جرمن پارلیمنٹ پر حملہ اور ارکان کو گرفتار کرنے اورجرمن چانسلر اولاف شولز کے قتل کا منصوبہ تیار کیا تھا۔گذشتہ ہفتے جرمن پولیس نے دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جنہوں نے جرمن پارلیمنٹ، بنڈسٹاگ پر دھاوا بول کر بغاوت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔جرمن سکیورٹی سروسز نے 7 وفاقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ آسٹریا اور اٹلی میں 25 افراد کو بغاوت کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔ 27 دیگر افراد کے گھروں اور اپارٹمنٹس کی تلاشی لی گئی ہے۔جرمن پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق گرفتار کیے گئے 14 افراد کا تعلق سازش کرنے والے گروپ کے ’ملٹری ونگ‘ سے ہے۔ ان میں سے کچھ سابق فوجی ہیں، جو انتہائی دائیں بازو کی تنظیم کی نظریاتی بنیادوں کی پیروی کرتے ہیں۔گروپ کے منصوبے کے مطابق اگرباغی اقتدار پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو وہ ایک عارضی فوجی حکومت تشکیل دیں گے اور “دوسری جنگ عظیم کے نتائج کے بعد سابق اتحادیوں” کے ساتھ بات چیت شروع کریں گے۔ دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ وہ ایک نئی فوج کی تشکیل کا بھی منصوبہ بنا رہے تھے۔جرمن وزیر داخلہ نینسی ویزر نے اتوار کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک اس سازش کے بے نقاب ہونے کے بعد بندوق کے قوانین کو سخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اخبار ’بیلد ام سونتاگ‘کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ “Richscitizens” کی تحریک جرمنی کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ اس لیے کہ اس کے اڈوں کی تعداد سال 2,000 سے بڑھ کر 23,000 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ “یہ بے ضرر پاگل لوگ نہیں ہیں۔” “یہ دہشت گرد مشتبہ افراد ہیں جو اب پری ٹرائل حراست میں ہیں۔”استغاثہ کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس ہتھیار تھے اور ان کے استعمال کا علم تھا۔ انہوں نے ہتھیاروں کے ذخیرے کے ساتھ سابق اور موجودہ فوجی اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی۔ویزر نے اخبار کو بتایا کہ”ہم چاہتے ہیں کہ تمام حکام غیر مسلح کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں”۔ انہوں نیحکومت کو “بندوق کے قوانین کو جلد سخت کرنے” کی کوشش کرنے پر زور دیا۔چھاپوں سے پہلے حکام نے ریخسبرگ تحریک کے 1,000 سے زائد ارکان سے ہتھیار پہلے ہی ضبط کر لیے تھے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ملک میں کم از کم 500 مزید افراد کے پاس بندوق کے لائسنس ہیں، جہاں پر ذاتی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنا بہت کم ہے۔