بھارت جوڑو یاترا راجستھان کے شہر بنڈی پہنچ گئی، 10 سالہ ماہرہ بھی راہل گاندھی کے ساتھ نظر آئیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11 th Dec.

جے پور،11 دسمبر:ایک دن کے وقفے کے بعد، بھارت جوڑو یاترا آج راجستھان کے بنڈی پہنچی۔ راہل گاندھی نے اپنی ماں سونیا گاندھی کی سالگرہ منانے کے لیے بھارت جوڑو یاترا میں جمعہ کو ایک دن کی چھٹی لی۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن آج راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں موجود ہیں ہفتہ کو‘بھارت جوڑو یاترا’اپنے معمول کے وقت سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے صبح 8.40 بجے شروع ہوئی۔ راہل پدیاترا شروع کرنے کے لیے ہوائی جہاز سے واپس گڈلی گاؤں پہنچے۔ تاہم اس دوران سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں 2600 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے والی بھارت جوڑو یاترا میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ ایک دوسرے سے طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں۔ راجستھان میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ایسے میں دونوں لیڈروں کے ایک ساتھ آنے سے کانگریس کو کافی راحت ملی ہے۔ اس دوران راہول گاندھی نے 10 سالہ کرکٹر ماہرہ سے ملاقات کی۔