بی ڈی او اور بلاک ایجوکیشن آفیسر نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر ترنگ مقابلے کا کیا افتتاح

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

 سہرسہ(سالک کوثر امام)بلاک ریسورس سنٹر سلکھوا کی جانب سے بلاک ہیڈ کوارٹر میں واقع ہائی اسکول کے کھیل میدان میں بلاک سطح کے بہار سب جونیئر اسپورٹس میٹ ترنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ترنگ مقابلہ کا افتتاح بی ڈی او مدھو کماری، بلاک ایجوکیشن آفیسر سویتا کماری اور دیگر نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کیا۔ ترنگ مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے بی ڈی او نے کہا کہ کھیلوں سے بچوں کی صحت اور ذہنی نشوونما میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ نظم و ضبط بھی سیکھا جاتا ہے۔ دوسری جانب بچوں سے خطاب کرتے ہوئے وی ای او نے کہا کہ بلاک کے بچے کھیلوں میں حصہ لے کر نہ صرف ضلع بلکہ پورے ملک میں سلکھوا کا نام روشن کریں۔ ترنگ مقابلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جیسے 100 میٹر ریس، 400 میٹر ریس، 400 میٹر لمبی چھلانگ، ہائی جمپ، والی بال، کبڈی، پینٹنگ، موسیقی، کوئز مقابلہ، شاعری اور تحریر مسابقہ وغیرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سلکھوا، بنکٹی، مڈل اسکول ریٹھی، کوپریہ، اٹیسرا، بہوروا، کورلاہا سمیت دیگر کئی اسکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ جیتنے والے طلبہ ضلع سطح کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔اس موقع پر بہار اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے بلاک صدر سدرشن کمار گوتم، پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے بلاک صدر راجیو رنجن، اروند کمار گپتا، رنجیت کمار، دلیپ کمار، اشوک کمار سنگھ، چندن کمار، محمد محی الدین، کیشری کمار، دلیپ کمار پاسوان، منوج کمار اور دیگر اسکول کے پرنسپل موجود تھے۔