تعلیمی دورہ آل انڈیا سمیٹ کےلیے ڈاکٹر عبدالوارث علی پہنچے حیدرآباد، آل انڈیا اردو ماس کی جانب سے تہنیت سابق چیئرمین اردو اکیڈمی آندھراپردیش ڈاکٹر شیخ محمد نعمان صاحب نے کیا استقبال . ———————————–

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

خصوصی رپورٹ/ہندوستان بھر سے ڈیلیگٹس کی شکل میں ہو یا شخصی طور پر اردو زبان وادب کے فروغ میں نمایاں رول ادا کرنے والے شخصیات جب کبھی حیدرآباد تشریف لاتے ہیں تو ڈاکٹر مختار احمد فردین صدر آل انڈیا اردو ماس کی کوشش ہوتی ہے کہ
شہر کے اردو زبان وادب و تعلیمی شعبے میں خدمات انجام دینے والے اردو پرسنالٹی سے ضرور ملاقات کا اہتمام رکھتے ہیں ڈاکٹر مختار احمد فردین تاکہ اردو زبان وادب و تہذیب و ثقافت کے فروغ میں نمایاں رول ادا کرنے میں کونساہیں اور ریاست میں بہتر کام انجام دے رہے ہیں۔آج کی خصوصی ملاقات میں سابق چیرمین اردو اکیڈمی آندھراپردیش نے ڈاکٹر عبدالوارث علی صاحب  نائب سکریٹری انجمن ترقی اردو مغربی بنگال اور فونڈر ایور گرین ویلفیئر سوسائٹی دو روزہ دورہ پر بیدر شاہین گروپ آف اسکول کے قومی سیمنار میں آنے تھے واپسی پر حیدرآباد تشریف لائے اور آل انڈیا اردو ماس کمیونیکیشنل سوسائٹی فار پیس کی جانب سے انہیں انکے اعتراف خدمات کے لئے تہنیت پیش کی گئی اور گزشتہ  دنوں میں مغربی بنگال میں شاندار انجمن ترقی اردو کے  کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالوارث علی نے کہا کہ بہت شاندار پروگرام مغربی بنگال میں ریاستی کانفرنس ہوا اور اردو زبان وادب کا مستقبل روشن ہے مغربی بنگال میں ڈاکٹر شیخ نعمان صاحب نے ڈاکٹرواصف کی  ستاءیش کی اور کہا کہ زبان وادب کی ترقی کے لئے ماحول دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر مختار احمد فردین صدر آل انڈیا اردو ماس نے کہا کہ نسل نو کے لیے اگر ہم اپنی ذمہ رای نبھانے میں ذرا بھی کوتاہی کی تو لازماً سوال پوچھے جاءیں گے اس لیے برسہا برس سے اردو اداروں پر براجمان لوگ آجکی نسل نو کے لیے کرسی خالی کر دیں تاکہ وہ ملت و قوم و ملک کے لیے بہتر کام انجام دے سکیں حیدرآباد میں تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اسکی بڑی مثال یہاں شاہین گروپ آف اسکولز ہیں اور اب ڈاءیریکٹر شاہین اسکول ڈاکٹر قدیر صاحب نے حفاظ کرام پر توجہ دے رہے ہیں اور یہ حفاظ کرام ملت و قوم کی ترقی میں اہم ترین رول ادا کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں’
ڈاکٹر مختار احمد فردین نے بتایا کہ حیدرآباد میں بہت سی تنظیمں اپنے کام پر مامور ہیں اور کام کر رہے ہیں اسلیے دیگرے ریاستوں میں تعلیم پر توجہ خاص دینے کی ضرورت ہے
ڈاکٹر شیخ نعمان صاحب نے آندھراپردیش،  تلنگانہ کا تجربہ شیر کرتے ہوئے کہا کہ ملت و قوم کے لئے اب ڈاکٹرس انجینر بہت دے چکے ہیں مگر اب طلباء وطالبات کو چاہیے کہ دیگرے فیلڈ میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کریں تاکہ ہم کھویا ہوا وقار ملت و قوم کا پھر سے سنہری دور کو ہم دیکھ سکیں
ڈاکٹر مختار احمد فردین نےIJFF ڈاکٹر آصف علی صاحب صدر نے کہا کہ ہر سال کی NRI’S اور دیگرے تنظیموں کی جانب سے اپنے اغراض و مقاصد بتاءے کے تنظیمی ڈھانچے اور مکمل تعارف اس ڈاءیری کے ذریعے تشہیر کیلئے جگہ یا صفحات جلد بکنگ کرا لیں تاکہ وقت پر ڈاءیری کی ڈیزاءءنینگ کی جاسکے، ڈاکٹر عبدالوارث علی صاحب کو بھی ڈاکٹر مختار احمد فردین نے ڈاءیری کی اہمیت پر روشنی ڈالی، بلخصوص ڈاکٹر شیخ محمد نعمان صاحب کی سرپرستی کیساتھ کاروان اردو کی سرپرستی حیدرآباد و نندیال کے آفس بیریر کی تصویر اور پوزیشن کےلیے فوراً دیدیں تاکہ ڈیزائن نینگ میں تاخیر نہ ہو جائے، تعلیمی دورے پر تشریف لائے ڈاکٹر عبدالوارث صاحب اپنے فرزند محمد افروز کے ہمراہ سفر کررہے تھے اس لیے بھی کہ انکی معلومات اور تعلیمی ترقی کے لئے آءیندہ مٹیابرج کےلیے بہتر کام انجام دیا جا سکے ڈاکٹر شیخ محمد نعمان صاحب نے ڈاکٹر مختار احمد فردین صدر سوسائٹی آل انڈیا اردو ماس کی جانب سے تہنیت، گلپوشی و شالپوشی کی گیی اؤر آءیندہ پھر حیدرآباد تشریف لائیں، اردو شیریں زباں کا مرکز ہے لکھنؤ کے بعد اس لیے اسکی قدر کی جانے کی ضرورت ہے
روشن مستقبل ہے’زبان وادب کا، بس ہر ایک شخص اپنی ذمدارای سچاءیی سے نبھانے کی کوشش کریں، ہر اندھیرا کے بعد سویرا ہے اسلیے اردو زبان وادب کے لئے ڈاکٹر مختار احمد فردین کہتے ہیں کہ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
ڈاکٹر عبدالوارث علی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ محمد نعمان صاحب کو کلکتہ آنے کی دعوت دی.