تم 15 دنوں کیلئے بھول جاؤ کہ تم سچن کے بیٹے ہو: یوگراج سنگھ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

ممبئی ،15دسمبر :سابق ہندوستانی کرکٹر سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر نے راجستھان کے خلاف رنجی ٹرافی کا آغاز کیا۔ ارجن تندولکر نے ڈیبیو میچ میں گوا کے لیے سنچری کھیلی۔ جس کے بعد ارجن تندولکر کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی ارجن تندولکر کی کامیابی کے پیچھے سابق انڈین کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا بڑا ہاتھ مانا جاتا ہے۔ دراصل ارجن تندولکر کی ٹریننگ یوگراج سنگھ کی نگرانی میں ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے سوشل میڈیا کے مداح ارجن تندولکر کی کامیابی کا کریڈٹ یوگراج سنگھ کو دے رہے ہیں۔یوگراج سنگھ کا یہ بیان رنجی ٹرافی کے ڈیبیو میچ میں ارجن تندولکر کی سنچری کے بعد سامنے آیا ہے۔ درحقیقت یوگراج سنگھ نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران میں نے ارجن تندولکر سے کہا تھا کہ تم اگلے 15 دنوں تک کیلئے یہ بھول جائیں کہ تم سچن تندولکر کے بیٹے ہو۔ اس کے علاوہ یوگراج سنگھ نے بتایا کہ کس طرح ارجن تندولکر نے ٹریننگ کے دوران سخت محنت کی۔ تاہم رنجی ٹرافی کے ڈیبیو میچ میں ارجن تندولکر کی سنچری کے بعد یوگراج سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ بھنگڑا کر رہے ہیں۔ دراصل یوگراج سنگھ اس وقت فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں برطانیہ میں ہیں۔ انہوں نے برطانیہ میں ارجن تندولکر کی سنچری کے بعد زبردست جشن منایا۔ ساتھ ہی انہوں نے خوشی میں زبردست بھنگڑا بھی پیش کیا۔ اس کے علاوہ یوگراج سنگھ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بہت اچھی بلے بازی کرنے والا لڑکا، میرے الفاظ نوٹ کرلو، ایک دن تم بڑے آل راؤنڈر بنو گے۔