جب تک ہمارے ارادے پختہ نہیں ہوں گے تب تک ہم اپنے منصوبے و مقاصد کی تکمیل میں کامیاب نہیں ہو سکتے:مولانا انیس الرحمان قاسمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6 th Dec.

ملی کونسل ضلع مدھوبنی کی جانب سے مسجد عبد الغنی، راگھونگر، مدھوبنی میں قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل حضرت مولانا انیس الرحمان قاسمی صاحب کا خطاب عام ہوا جس میں مولانا نے خصوصا نوجوانوں کو اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کا اصول بتایا اور کہا کہ جب تک ہمارے ارادے پختہ نہیں ہوں گے تب تک ہم اپنے منصوبے و مقاصد کی تکمیل میں کامیاب نہیں ہو سکتے لہذا ہم سب کو جس طرح قرآن یاد کرنے کے لئے اپنی مکمل تر توجہ کو مرکوز کرنا پڑتا ہے اسی طرح کسی بھی منصوبے کی تکمیل کے لئے اپنی توجہ کو مرکوز رکھنا پڑے گا۔ محمد وجہ القمر جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل مدھوبنی نے وفد کا استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ مدھوبنی ضلع میں اہم پیش رفت ہوگی۔ پروگرام کی نظامت مولانا مرتضی قاسمی خازن آل انڈیا ملی کونسل مدھوبنی نے کی۔ واضح ہو کہ پروگرام کا آغاز حافظ جلال الدین کی تلاوت سے ہوا اور مرزا ذکی احمد بیگ آرگنائزر آل انڈیا ملی کونسل بہار نے کونسل کا تعارف، اغراض و مقاصد اور کارگزاریاں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سچر کمیٹی رپورٹ، کرونا مہاماری میں امداد، حکومت سے راشن کارڈ کی فراہمی اور فرقہ وارانہ فسادات پر کنٹرول کرنے میں نہایت اہم پیش رفت کی۔مولانا ضیاء القمر فلاحی نگراں حافظ پلس پروگرام دار الفلاح منیار پور، سمستی پور نے افتتاحی کلمات پیش کئے اور مولانا شاہد ناصری الحنفی نے اپنے بیان میں نوجوانوں کو علوم دینی و عصری پر توجہ دینے کی گزارش کی۔پروگرام میں حکیم محبوب عالم، عامر عثمانی کنوینر دربھنگہ، شہنواز مفتاحی، فوزان امانت ،مولاناسیف اللہ نعمانی،حافظ عبداللہ ،ماسٹر مقصود صاحب مولاناحیدرقاسمی،ماسٹر عبداللہ،منشی اسمعیل ، و دیگر حضرات شامل ہوئے۔