جمعیۃ علماء کشن گنج کے زیر اہتمام مدرسہ انجمن اسلامیہ کشن گنج میں حیات رسول کوئز کمپٹیشن کا انعامی پروگرام بڑے آب وتاب کے ساتھ انعقاد کیا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7 th Dec.

کشن گنج 06 دسمبر (آفتاب عالم صدیقی)
سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے نمونہ پیش کیا گیا
جمعیۃ علماء کشن گنج کے زیر اہتمام مدرسہ انجمن اسلامیہ کشن گنج میں حیات رسول کوئز کمپٹیشن کا انعامی پروگرام بڑے آب وتاب کے ساتھ جناب قاری نوشاد عادل صاحب آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند کی تلاوت اور شاعر اسلام قاری نثار احمد صاحب مجکوری کی نعت اور مولانا عمیر انور قاسمی کے ترانہ جمعیۃ علماء سےافتتاح ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ملک کی عظیم شخصیت قائد جمعیۃ حضرت مولانا سید محموداسعد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند تشریف لائے انہوں نے اپنے خطاب میں سیرت ِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ آج سیرت کے پیغام پر ہمیں عمل کرنے اور اس کو برادران ِ وطن تک پہونچانے کی کل سے زیادہ سے ضرورت ہے، آج دنیا جس تباہی کے موڑ پر کھڑی ہے وہاں سے واپسی محسن انسانیت ﷺ کی سیرت کی پیروی کے بغیر ممکن نہیں، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ : سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے نمونہ ہے۔
اس اجلاس کی نظامت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کشن گنج کے ترجمان وسکریٹری مفتی محمد مناظر نعمانی قاسمی نے اس اجلاس کے اعراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے بچے اور ہمارے عزیز طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد اس وقت محسن انسانیت ﷺ کی سیرت طیبہ اور حالات زندگی سے نابلد ہوتی جارہی ہے، افسوس ناک صورت حال یہ کہ انہیں فلمی ایکٹرس اور دیگر شخصیات کا مکمل بایوڈاٹا سے واقفیت ہوتی ہے مگر اپنے محسن اور کرم فرما اور دنیاء انسانیت کی آئیڈل شخصیت ﷺ کی تاریخ و سیرت سے کوئی واقفیت نہیں ہوتی ۔اس لئے جمعیۃ علماء کسن گنج کے زیر اہتمام یہ پروگرامنعقد کرائے جارہے ہیں، اس اجلاس کےکنوینر جناب مولا نا ابوسالک شہید ندوی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شہر کشن گنج نے کہا کہ یہ پروگرام جو اس وقت پورے آب وتاب کے ساتھ منعقد ہے اس کے پیچھے کئی مہینوں کی انتھک محنت اور جدوجہد شامل ہے، تقریباً ۲؍ مہینہ مسلسل اسکولوں کے دورے کئے گئے، اور اس کمپٹیشن میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات کا ان کی عمروں کے تناسب سے دو گروپ بنایا گیا گروپ Aمیں ۴؍ سے ۸ سال جب کہ گروپ  Bمیں ۹؍ سے ۱۶؍ سال کے طلبہ وطالبات شامل کئے گئے، میں شکریہ ادا کرتا ہوں اسکول کے ان ذمہ داران اور اساتذہ کا جنہوں نے کافی دلچسپی کے ساتھ اپنے بچے اور بچیوں کو تیار کیا الحمد للہ 192؍ اسکولوں میں سے کئی ایسے اسکول ہیں جہاں سے ۲۰؍ سے زائد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا ایسے تمام اسکولوں کو بھی آج خصوصی انعام دیا گیا، اانہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ جمعیۃ علماء کے اس پروگرام میں ۵۲؍ غیر مسلم بچوں نے بھی شرکت کی انہیںایک ٹرولی بیگ اور ایک ایک کتاب رہبر انسانیت ﷺ (ہندی) کے خصوصی انعام سے نوازا گیا،جب کہ ۳۳؍ اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے دیگر طلبہ کو ایک ایک تھر مس ، اور ۱۵؍ ممتاز طلبہ کو ایک ایک کتاب محمد الرسول اللہ ﷺ اور  رہبر انسانیت ، کا خصوصی انعام دیا گیا، جب کہ اس کمپٹیشن میں اول پوزیشن والے دونوں کے گروپ کے دو دو طلبہ کو دس دس ہزار کاچیک، اسی ترتیب سے دو م پوزیشن والے دو دو طلبہ کو پانچ پانچ ہزارکا چیک، اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے دو دو طلبہ کو تین تین ہزار کا چیک پیش کیا گیا، اور سو ممتاز اسکولوں کو خصوصی ایوارڈ، اور کوئز کمپٹیشن میں شرکت کرنےوالے تمام ۴۲۰۰ طلبہ وطالبات کو ایک ایک قلم اور سرٹیفکیٹ سے نواز اگیا۔
اس پروگرام کی سرپرستی فرمارہے جناب مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء بہار نے فرمایا محسن انسانیت فخر عالم جناب نبی ٔ کریمﷺ کی سیرت طیبہ سے واقفیت نہایت ضروری ہے۔آپﷺ کی سیرت مطہرہ ہر انسان کے لیے زندگی کے ہر شعبہ میں بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔ انفرادی ، اجتماعی، قومی اور خانگی زندگی تک کوئی پہلو ایسا نہیں جس میں آپ ﷺ کی حیات طیبہ سے رہنمائی نہ لی جا سکے۔ اس موقع پر جناب مولانا محمد غیاث الدین صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء کشن گنج ، مولانا محمد خالد انور صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جناب غلام شاہد صاحب ڈائرکٹر کریسنٹ پبلک اسکول، جناب ماسٹر صابر صاحب ہولی ویژن انٹر نیشنل اسکول کشن گنج، جناب ریحان قاسمی صاحب برلینٹ کوچنگ سینٹر بیر پور، جناب آصف اقبال صاحب دہلی پبلک اسکول کشن گنج، جناب ماسٹر مکتوب صاحب چلڈرنس اکیڈمی بہادرگنج وغیرہم نے اپنے اپنے اچھےتأثرات پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ وطالبات میں ہوتے رہنا چاہئے، اس کے مفید اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
          میں آفتاب عالم صدیقی جس دن یہ خبر سالح کرنے کے لئے ملی تھی اس دن میری طبیعت اچانک خراب ہونے سے مجھسے لکھنے میں کچھ غلطیاں ہو گی تھیں، جسے پھر سے سدھار کر خبر بھیج رہا ہوں مہربانی کر پھر سے اس خبر کو اختیار میں سالح کریں، اور خبر سالح کرنے سے پہلے ایک بار معایںہ کر لیں