جمہوریت کا حسن آزادانہ انتخاب،وزیراعظم نے اپنا ووٹ آبائی قصبہ میں ڈالا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6 th Dec.

احمدآباد،5دسمبر:وزیراعظم نریندر مودی نے آج گجرات اسمبلی کے دوسرے مرحلے میں نشان پبلک اسکول بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔وزیراعظم پیدل پولنگ بوتھ پر آئے اور لوگوں نے ان کا تالیوں سے استقبال کیا اور وہ قطار میں کھڑے رہے تاکہ وہ اپنی باری پر ووٹ ڈال سکیں۔ اس کے بعد ان کے بڑے بھائی سوما مودی کے گھر گئے ۔ا سموقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حق رائے دہندگی جمہوریت کا سب سے بڑا جشن ہے۔لوگ اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے جوش وخروش نظرآئے۔ الیکشن کمیشن نے دوسری ریاستوں میں پرامن طریقے سے الیکشن کرانے کے لئے مبارکبادی پیش کی۔ وزیرداخلہ امیت شاہ نے بھی احمد آباد میں اپنا ووٹ ڈالا۔احمد آباد کی 16سیٹیں بی جے پی کے بہت اہم ہے کیونکہ 1990سے حکمراں جماعت نے یہاں سے برتری حاصل کی۔ آج کے مرحلے میں ریاست کے 14اضلاع میں 93حلقوں میں ووٹنگ ہورہی ہے۔