جے ڈی یو کے قومی ترجمان راجیو رنجن نے میرج ہال کا افتتاح کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 th Dec.

سمستی پور 14 دسمبر (  فیروز عالم ) سمستی پور,جے ڈی یو کے قومی ترجمان راجیو رنجن نے بدھ کو ضلع کے میونسپل کارپوریشن علاقے کے دھولکھ میں اے کے پیلس شادی ہال کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ملک کی نوجوان نسل کو مرکزی حکومت نے برباد کر دیا ہے، ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلا ہے، بی جے پی حکومت کی ہر اسکیم ایک جملہ ہے انہوں نے بتایا کہ گجرات کی بلقیس بانو کی مجرموں کو وہاں کی حکومت نے  خوش کرنے کا کام کیا ہے، وہیں عدالت سے تمام مجرموں کی رہائی کے بعد بلقیس بانو کے اہل خانہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں، انہیں اپنی جگہ بدلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے یہاں شادی ہال کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ شادی ہال اچھی طرح سے لیس ہے، یہاں ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہیں اور اس شادی ہال کو کھولنے کا ایک خاص مقصد یہ ہے کہ یہاں غریب گھرانے کی لڑکیوں کی شادی بھی کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ اس شادی ہال میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم کیا جائے گا، موقع پر شادی ہال کے ڈائریکٹر سنیل کمار سنہا، کشن لالہ، ڈاکٹر ہری کشور سنگھ، ایڈوکیٹ کیشو کشور پرساد، ایڈوکیٹ سروج کمار سنہا، مکھیا منیش کمار، آلوک کمار سنگھ، راکیش سنہا، نیلیش رنجن، پرسون سنہا، شیوم سنہا، روہت کمار، اویناش کمار، راہول کمار، وکاس سنہا، ایڈوکیٹ نیرج کمار، گاندھی لال، اور منوج کمار کرنا وغیرہ موجود تھے