Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Dec.
(اعظم گڑھ)نامہ نگار
ایشیا کی عظیم دینی و علمی درسگاہ الجامعتہ الاشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ یوپی کے بانی استاذالعلماءجلالۃالعلم حضور حافظ ملت محدث مرادآبادی علیہ الرحمتہ والرضوان کے48 واں عرس مقدس کےحسین موقع پر بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر قمر مصباحی کی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ یوپی آمد پر ہم سبق ساتھی علامہ محمد ہارون مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، مفتی محمود علی مشاہدی استاذ جامعہ اشرفیہ، مفتی سید سید صابر مصباحی،مفتی شہر مالوہ اندور ایم پی،مفتی محمد عابد رضامصباحی،مفتی
شہر پونے مہاراشٹرا،نے مشترکہ طور پر مجلس استقبالیہ میں خوشگوار ماحول میں استقبال کرتےہوئے مبارکباد پیش کی،اساتذۂ اشرفیہ نےخاص طور پر اردو کی ترقی کے لیے کیے جانے والے کاموں کو خوب سراہا، جس پر قمر مصباحی نے اپنے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب حافظِ ملت کا فیضان ہے ورنہ میری کوئی حیثیت نہیں۔
قمر مصباحی نے کہا کہ حافظ ملت نے اپنی پوری زندگی تبلیغ اسلام میں گزاری۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی دینی، تعلیمی، قومی اور سماجی خدمات کو آج عالم اسلام میں یاد کیا جا رہا ہے۔
قمر مصباحی نے کہا کہ حافظ ملت نے اپنے نبی کے تمام فرامین پر عمل کرتے ہوئے دینِ اسلام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی بلکہ اس پر عمل کیا، درحقیقت ان کی پاکیزہ اور روحانی طبیعت میں بھی ان کے عظیم اخلاق اور اعلیٰ اوصاف دیکھے جا سکتے ہیں۔ اللہ پاک ان کی قبر پر رحمت و انوار کی بارش برسائے۔