داکٹر راجندر پرسادکا یوم پیدائش این سی پی دفتر میں دھوم دھام سے منایا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

پٹنہ 03 دسمبر :ملک کے پہلے صدر راجندر پرساد کا یوم پیدائش بہار دیش این سی پی دفتر میں دھوم دھام سے منایا گیا، ریاستی صدر رانا رنویر سنگھ اور پارٹی کارکنان نے ڈاکٹر راجندر پرساد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں این سی پی کےریاستی صدر نے کہا کہ وہ ان اہم لیڈران میں سے ایک تھے جنہوں نے ہندوستان کی تشکیل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد، راجندر پرساد جی نے آئین کو آگے بڑھانے کے لیے قوم کی نمائندگی کی اور بہت سے لوگوں کے ساتھ اس نے ہندوستان کو ایک نئی سمت دی۔