دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات: پولنگ کا عمل ، کیجریوال سمیت اہم لیڈروں نے دیااپناووٹ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5 th Dec

نئی دہلی،04دسمبر:عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہمیں دہلی سے بہت پیار ہے، انہوں نے کہ کہ دہلی کے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل ہے، آپ اس پارٹی کو ووٹ دیں جو کام کرے، ایک کٹر ایماندار پارٹی کو ووٹ دیں۔شریف، کرپٹ نہیں، اگلے 5 سال کام کرکے دہلی کو چمکانا ہے۔جب کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ٹویٹ کیا تھا،آج ایک صاف اور خوبصورت دہلی بنانے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ میونسپل کارپوریشن کو بدعنوانی سے پاک حکومت بنانے کے لیے ہے۔ تمام دہلی والوں کے لیے۔” اپیل ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں ایماندار اور کام کرنے والی حکومت بنانے کے لیے آج ہی اپنا ووٹ ڈالیں۔اروند کیجریوال نے کہاکہ گالی دینے والوں کو ووٹ نہ دیں، دہلی کو گندہ کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں۔ دہلی کو چمکانے والے، صاف کرنے والوں کو ووٹ دیں، کام کرنے والوں کو ووٹ دیں۔ کام روکنے والوں کو ووٹ نہ دیں آپ کو بتادیں کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے صبح 8 بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ووٹنگ شام 5:30 بجے تک ہوگی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج 7 دسمبر کو آئینگے۔250 سیٹوں کے لیے 13638 پولنگ اسٹیشن پر صبح 8 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے اس کی تیاریاں پوری کرلی ہیں۔ چاق و چوبند سیکورٹی انتظامات کے درمیان شام 5:30 بجے تک رائے دہندے 1349 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ 3360 حساس پولنگ بوتھوں کی ویڈیو ریکارڈنگ ہورہی ہے