سابق چیف جسٹس کے گھر پرابھی بھی28ملازم کام کررہے ہیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.

نئی دہلی ،27دسمبر:سابق چیف جسٹس یویو للت کے گھر پر40سے زیادہ ملازم کام کررہے تھے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کے پاس28ملازم رہے۔جسٹس للت صرف74دن کے لئے ملک کے لئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رہے۔راشٹرپتی بھون یا وزیراعظم کی رہائش گاہ کے علاوہ شاید ہی کوئی ایسا عہدیدار ہوگا جس کے پاس ملازموں اور چپراسیوں کی اتنی بڑی تعداد ان کے گھر کی دیکھ بھال کررہا ہو۔ جسٹس للت نے ریٹائر منٹ کے بعد کچھ اسٹاف ممبروں کو چھٹی کردی۔ لیکن دیڑھ ماہ گزرنے کے بعد ابھی بھی ان کے اکبرروڈ گھر پر 28ملازم کام کررہے ہیں۔عموماً چیف جسٹس آف انڈیا کے گھر پر 12سے15لوگ کام کرتے ہیں۔ لیکن ریٹائر منٹ کے بعد صرف دو تین ملازم رکھے جاتے تھے ۔