سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹرز نے ووٹ ڈالے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

گوپال گنج،18 دسمبر:(نامہ نگار) گوپال گنج میں سبح سے ہی انتخاب کے لیے ووٹرز میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔توار کی صبح 6.30 بجے سے ہی ووٹرز ایک ایک کر کے پولنگ سٹیشنوں پر پہنچنا شروع ہو گئے۔امیدوار اورمیدواروں کے الیکشن ایجنٹ بھی ووٹرز کے ساتھ نظر آئے۔ پولنگ کا مقررہ وقت سات بجے ہوتے ہی پولنگ کا کام شروع کر دیا گیا۔ ووٹرز کا پولنگ سٹیشنوں تک پہنچنے کا سلسلہ جاری رہا۔ ووٹنگ بھی پرامن، منصفانہ، صاف اور شفاف طریقے سے ہوئی۔ گوپال گنج ضلع کے چار میونسپل باڈیوں، گوپال گنج، برولی، میر گنج اور کٹیا کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا اور شہر کی حکومت کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ دے کر اپنی ذمہ داری کو پورا کیا۔ گوپال گنج میونسپل کونسل کے 28 وارڈوں کے لیے 72 پولنگ اسٹیشن، بارولی میونسپل کونسل کے 25 وارڈوں کے لیے 47 پولنگ اسٹیشن، میونسپل کونسل میر گنج کے 26 وارڈوں کے لیے 45 پولنگ اسٹیشن اور نگر پنچایت کٹیا کے 13 وارڈوں کے لیے 21 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔