شراب مافیاوں نے پولیس ٹیم پر کیا حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

نوادہ، 29 دسمبر : بہار میں شراب بندی قانون نافذ ہے لیکن شراب مافیاوں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ وہ محکمہ ایکسائز ٹیم اور پولیس فورس پر بھی حملہ کرنے سے باز نہیں ارہے ہیں۔ نوادہ سے شراب کی اطلاع ملنے پر کواکول پہنچی پولیس ٹیم پر مافیاوں نے پتھر بازی شروع کر دی جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
معاملہ نوادہ کے کواکول تھانہ علاقہ کے جنگلی علاقہ کا بتایا جا رہا ہے جہاں شراب کی اطلاع موصول ہونے پر چھاپہ ماری کرنے پہنچی پولیس ٹیم نے 10 لوگوں کو ا پنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کی اس کارروائی سے مشتعل ہو کر شراب مافیا وں نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس دوران جم کر پتھر بازی کی گئی۔ اس حملہ میں دو جوان زخمی ہوگئے۔
تھانہ انچارج نے بتایا کہ شراب کی اطلاع پر کواکول تھانہ پولیس اور ایکسائز کی ٹیم چھاپہ ماری کرنے گئی تھی۔ اس دوران سڑک کے بیچ راستے میں شراب کے نشے میں تین نوجوان کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا تھا۔ اسی کو لیکر گاوں والے مخالفت کرنے لگے اور اینٹ پتھر سے حملہ کر دیا۔ حملہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی اور ایک پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمی جوانوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے لیے نوادہ سے پولیس کی دو ٹیمیں جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، جو ان تمام کی شناخت کر کے گرفتار کریں گی۔