شین وارن کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پیش کیا جائے گا خراجِ عقیدت: کرکٹ آسٹریلیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Dec.

سڈنی ، 19 دسمبر:سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ شین وارن کو خراج عقیدت باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز پیش کیا جائے گا۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کرکٹ فین کو فلاپی ہیٹ پہن کر ملبورن کرکٹ اسٹیڈیم آنے کی درخواست کی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ ملبورن میں پلے بڑھے شین وارن کے لیے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی خصوصی اہمیت تھی، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے روز میچ سے قبل تقریب میں فلاپی ہیٹ پہن کر شریک ہوں گی۔آسٹریلوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ شین وارن کی کیپ نمبر 350 کو اسکوائر کی طرف پینٹ کیا جائے گا، باکسنگ ڈے کے دوران 3 بج کر 50 منٹ پر بڑی اسکرین پر شین وارن کی گرافک دکھائی بجائے گی۔واضح رہے کہ معروف لیگ اسپنر رواں برس مارچ میں تھائی لینڈ میں چھٹیوں کے دوران دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر گئے تھے۔