غیاث نگر ، پھلواری شریف میں حسن احمد قادری ایجوکیشن سنٹر کا قیام

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5 th Dec

پٹنہ : مدنی مسافر خانہ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر انتظام پھلواری شریف کے غیاث نگر میں معروف ملی رہنما الحاج حسن احمد قادری کی یاد میں حسن احمد قادری ایجوکیشن سنٹر کاقیام عمل میں آیا ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پھلواری شریف نگر پریشد کے چیرمین آفتاب عالم مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے اور انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس علاقہ میں اس طرح کے مرکز لھلنے سے علم کی روشنی کو پھیلانے میں مدد ملے گی ۔
جمعیت علماء بہار کے صدر و معروف عالم دین حضرت مولانا بدر احمد مجیبی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ مدنی مسافر خانہ ویلفئیر سوسائٹی کا قیام سال ۱۹۹۲ء میں ہوا، اس بانی و پہلے سکریٹری مرحوم الحاج حسن احمد قادری تھے ۔ انہوں نے مسافر خانہ کو بنانے میں اپنی زندگی کا بڑا حصہ لگا دیا ۔ پٹنہ جنکشن سے متصل مسافر خانہ کو پہلی منزل سے لیکر چوتھی منزل تک ایک پرشکوہ عمارت کی تعمیر ان کا ایک تاریخی کارنامہ ہے ۔ مرحوم نے اس کو نظم و ضبط سے چلانے کیلئے مدنی مسافر خانہ ویلفئیر سوسائٹی کے نام سے ایک رجسٹرڈ سوسائٹی بنایا ۔ مدنی مسافر خانہ پتنہ میں پورے ملک بالخصوص پورے بہار سے غریب مسافر مختلف کام کے سلسلے میں پٹنہ مین آتے ہیں ۔ انکے قیام کی بہترین صہولت کفایتی دام پر فراہم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ سوسائٹی نے سردی کے موسم میں کمبلوں کی تقسیم ، قدرتی آفات کے موقع پر متاثرین کی مدد اور دیگر رفاہی کام کیا کرتے تھے ۔ انکے کا م ک آگے بڑھانے کیلئے انکے صاحبزادہ ڈاکٹر فیض احمد قادری بیڑہ اٹھا یا ہے اور اسی کے پیش نظر آج کے اس تعلیمی مرکز کا قیام عمل میں آیا ہے ۔
اس موقع پر معروف وکیل عمران غنی ، جمعیت علماء بہار کے ناظم و نشر و اشاعت ڈاکٹر انوارالہدیٰ ، ڈاکٹر نیاز خالد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اخلاق احمد قادری ، گڈو بھائی، انجینئراظہر کیفی دانش قادری، عباس نوری کے علاوہ سیکڑوں لوگ موجود تھے ۔ ایجوکیشن سنٹر کے ڈائریکٹر تاجدار امان کے شکریہ پر یہ افتتاحی تقریب اختتام پذیر ہوا ۔