فاروق عبداللہ دوبارہ نیشنل کانفرنس کے صدر منتخب

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7 th Dec.

سری نگر، 6دسمبر :رکن پارلیمان اور سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ دوبارہ نیشنل کانفرنس کے صدر منتخب کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے صدرتی انتخابات پارٹی ہیڈ کوارٹر نوائے صبح میں منعقد ہوئے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے لیڈروں اور اراکین سے خطاب بھی کیا۔ یہ انتخاب سرینگر میں پارٹی کے بانی شیخ عبداللہ کے 117ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مزار واقع حضرت بل میں ہوا۔ اس تقریب میں پارٹی کے سینئر لیڈران اور ارکان نے شرکت کی اور نئے صدر کو منتخب کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 88 برس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گزشتہ ہفتے صدر کے عہدے سے اسعفتی دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ صدر انتخاب کے لئے کھڑے نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ فاروق عبداللہ دہائیوں سے نیشنل کانفرنس کے صدر ہیں اور انہوں گزشہ ہفتے کو پارٹی صدر دفتر نوائے صبح میں لیڈران و زعماء کے ساتھ میٹنگ کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ فاروق عبداللہ کو سنہ 1981 میں ان کے والد شیخ عبداللہ نے صدر نامزد کیا تھا اور سنہ 2002 تک وہ صدر رہے۔ سنہ 2002 میں عمر عبداللہ کو 2009 تک صدر منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم سنہ 2009 کے بعد فاروق عبداللہ ہی لگاتار پارٹی کے صدر رہے۔واضح رہے کہ انہوں نے گذشتہ ماہ 18 نومبر 2022 کو نیشنل کانفرنس کی صدارت کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ فاروق عبداللہ کا یہ اعلان پارٹی کیلئے حیران کن تھا۔ نیشنل کانفرنس نے اب پارٹی کے دستور کے مطابق نئے صدر کے طور پر فاروق عبداللہ کو ہی منتخب کیا ہے۔ پارٹی نے صدر کا انتخاب نیشنل کانفرنس کے بانی مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے یوم پیدائش پر کیا۔ حضرت بل میں واقع مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے مزار پر نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کا ایک جلسہ بلایا گیا تھا جس میں فاروق عبداللہ اور دیگر لیڈروں نے خطاب کیا۔فاروق عبداللہ کی دوبارہ بطور صدر نامزدگی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے حکام نے از سر نو تیار کئے گئے الیکٹورل رولز کو جاری کیا جس میں کم از کم سات لاکھ نئے ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ کافی عرصے سے زمینی سطح پر متحرک ہوگئے ہیں اور وہ وادی کشمیر اور جموں کے بیشتر خطوں میں عوامی جلسے منعقد کرکے لاگوں کو انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے آمادہ کررہے ہیں۔