فیفا ورلڈ کپ مقابلوں میں ایشیائی ٹیمیں باہر، کروشیا اور برازیل کواٹر فائنل میں داخل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7 th Dec.

قطر، 6دسمبر:فیفا ورلڈ کپ کے سپر 16 مقابلوں میں کروشیا نے سخت مقابلہ میں جاپان کی ٹیم کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا جبکہ برازیل نے ایک آسان اور ایک طرفہ میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو ایک کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی اور یہ چاروں گول برازیل نے پہلے ہاف میں کئے۔ دونوں ایشایائی ٹیموں کی شکست کے بعد فیفا ورلڈکپ کے کواٹر فائنل میں اب کوئی بھی ایشیائی ٹیم نہیں ہے۔پانچ بار کے چیمپئن برازیل نے منگل کو قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے نام کے مطابق مظاہرہ کیا۔ برازیل نیا سٹیڈیم 974 میں اپنے راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلہ چار گولوں سے شکست دی اور کواٹر فائنل میں اس کا مقابلہ 2018 کی رنرز اپ کروشیا کے ساتھ ہوگا جس نے جاپان کو پینالٹی شوٹ آوٹ میں ہرا دیا۔برازیل کی جانب سے پہلا گول اس کے وینیکس جونئیر، دوسرا نیمار، تیسرا رچلسن اور چوتھا و آخری گول لوکاس نے کیا۔2018 ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا نے سپر- 16 کے سنسنی خیز مقابلے میں جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔جاپان کی جانب سے پہلا گول ڈائیزن مائیڈا نے 43 ویں منٹ میں کیا جبکہ شوٹ آؤٹ میں جاپان کی جانب سے صرف تاکوما اسانو گول کر سکے۔ جاپان نے پہلی مرتبہ بڑھت حاصل کی تھی لیکن وہ اسے برقرار نہیں رکھ پائے۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا کی جانب سے پہلا گول ایوان پیرسک نے 55ویں منٹ میں کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس کے بعد جب دونوں ٹیمیں کوئی اور گول کرنے میں ناکام رہیں تو پینالٹی شوٹ آوٹ میں فیصلہ ہوا جس میں کروشیا کی جانب سے نکولا ولاسک، مارسیلو بروزووچ اور ماریو پاسالک نے گول کیے۔مائیڈا نے جاپان کو ابتدائی برتری دلائی، لیکن پیرسک کے ایک گول سے میچ برابر ہوگیا۔ جاپان نے جارحانہ کھیل جاری رکھا تاہم مقررہ وقت اور 30 ??منٹ کے اضافی وقت میں کوئی گول نہ ہونے کے بعد میچ شوٹ آؤٹ میں چلا گیا جہاں کروشیا کا تجربہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا کے تین کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب رہے، اور ان کے گول کیپر ڈومینک لیوکوک نے تین گول روک کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔