مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بی جے پی کی آکروش ریلی کے رتھوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

جیسلمیر، 3 دسمبر: مرکزی آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت بی جے پی کی جن آکروش ریلی کے رتھوں کو روانہ کرنے جیسلمیر پہنچے۔ ریلی کو روانہ کرنے سے پہلے مرکزی وزیر نے ہنومان چوراہا واقع ہنومان مندر میں پوجا اور آرتی کرنے کے بعد گاندھی درشن کے سامنے ریلی کے رتھوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ریلی میں بی جے پی کارکنوں اور خواتین کی بڑی بھیڑ موجود تھی۔ جن آکروش ریلی کے رتھوں کو روانہ کرنے کے بعد مرکزی وزیر نے ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کانگریس کی قیادت والی حکومت کی غلط حکمرانی اور بدانتظامی پر شدید حملے کئے۔ انہوں نے بتایا کہ راجستھان میں پیدا ہونے والا بچہ بھی 85000 روپے کا قرض لے کر اس دنیا میں آتا ہے۔ راجستھان کو کرپشن کی آگ میں جھونک دیا گیا ہے۔ اب راجستھان کے لوگ حکومت سے ناراض ہیں۔ اسی غصے کو عوام تک پہنچانے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے یہ رتھ یاترا شروع کی ہے۔