مسلمانوں کا 20حلقوں سے ٹکٹ طلب کرنا غلط نہیں: ڈی کے شیوکمار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 th Dec.

بنگلورو، 17 دسمبر: اگلے اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کی طرف سے20حلقوں میں ٹکٹ دینے کے مطالبے پر کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مطالبے میں کوئی حرج نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے کی طرف سے زیادہ ٹکٹوں کے لئے درخواست دینا اور امیدواروں کی سفارش کرنے میں کوئی حرج نہیں، پارٹی کے لئے اگلے انتخابات میں جیت سب سے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ مسلمانوں کو سیاسی طور پر مضبوط کیا جائے۔جب کونسل میں چار سیٹیں خالی تھیں تو اقلیتی طبقے کو آواز ملے اسی مقصد کے تحت دو نشستیں اقلیتوں کو دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے طور پر بعض ایسے حلقوں کی نشاندہی کی ہے جہاں سے مسلمان کامیاب ہوسکتے ہیں۔ان حلقوں کے لئے مسلم ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے۔