معروف فلمساز نتن منموہن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

معروف فلمساز نتن موہن کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 62 برس تھی۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل 3 دسمبر کی شام نتن منموہن کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں ممبئی کے کوکیلا دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی تھی جس کی وجہ سے نتن منموہن کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
نتن منموہن نے بالی ووڈ میں ایک سے بڑھ کرایک فلمیں دیں، جن میں لاڈلا، یملا پگلا دیوانہ، بول رادھا بول، لو کے لیے کچھ بھی کرے گا، دس، چل میرے بھائی، نئی پڑوسن، باغی، اینا مینا ڈیکا، ٹینگو چارلی، دل مانگے، مور وغیر ہ شامل ہیں۔
نتن منموہن کی موت فلمی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کی موت سے بالی ووڈ میں سوگ کی لہر ہے۔