نالندہ میں چلتی کار میں لگی آگ، لوگوں نے کود کر بچائی جان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Dec.

پٹنہ، 20 دسمبر: بہار کے نالندہ میں چلتی کار میں اچانک ا?گ لگ گئی جس کے بعد گاڑی میں بیٹھے تمام افراد نیکود کر اپنی جان بچائی۔ واقعہ بند تھانہ علاقہ کے جکھوڑ موڑ کا ہے۔ واقعہ کے بعد جکھوڑ موڑ کے قریب افراتفری مچ گئی۔ کار میں آگ لگتے ہی وہ دیکھتے ہی دیکھتے دھو دھو کر جلنے لگی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ کار میں بیٹھے تمام لوگ پٹنہ سے جموئی جا رہے تھے۔ اسی دوران جکھوڑ گاو?ں کے قریب چلتی کار میں اچانک ا?گ لگ گئی۔ ڈرائیور کو کچھ سمجھ ا?نے تک گاڑی میں آگ نے بھیانک شکل اختیار کر لی حالانکہ کسی طرح کار کے اندر بیٹھے تین افراد نے کار سے کود کر اپنی جان بچائی۔
ساتھ ہی چلتی کار میں ا?گ دیکھ کر وہاں موجود گاوں والے بھی خوفزدہ ہوگئے۔ لوگوں نے ا?گ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن ا?گ اتنی بھیانک تھی کہ لمحہ بھر میں پوری گاڑی جل کر راکھ ہو گئی۔ ا?گ لگنے کے پیچھے کار میں شارٹ سرکٹ کا معاملہ سامنے ا?رہا ہے۔