نیو ٹاؤن مارکیٹ میں آگ لگنے سے 20 دکانیں جل کر خاکستر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7 th Dec.

کولکاتا، 6 دسمبر:۔ دارالحکومت کولکاتا سے متصل بیدھا ن نگر کے نیو ٹاؤن مارکیٹ میں منگل کی صبح آتشزدگی کی بڑی واردات رونما ہوئی۔ آگ لگنے سے 20 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ نیو ٹاؤن کے گورانگ نگر میں واقع یہ بازار کافی تنگ علاقہ ہے۔ فائربریگیڈمحکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ تقریباً دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ کس وجہ سے لگی، فی الحال یہ واضح نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ صبح 4 بجے کے قریب اچانک دھویں کے بادل اور آگ کے شعلے نکلتے دیکھے گئے۔ آگ آہستہ آہستہ اتنی پھیل گئی کہ ایک کے بعد ایک چار سلنڈر بھی اس کی زد میں آنے سے پھٹ گئے۔ قریب ہی ترنمول کانگریس کا پارٹی دفتر بھی ہے۔ تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔ مقامی تاجروں نے بتایا ہے کہ دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔