ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا غم، برازیل کے نیمااسٹیڈیم میں ہی بلک پڑے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10 th Dec.

دوحہ ،10دسمبر :قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں کروشیا سے شکست کے بعد برازیل کے کھلاڑی نیمار جونیئر اسٹیڈیم میں ہی رو پڑے۔میچ کے نتیجے کے بعد نیمار جونیئر کو ساتھی کھلاڑیوں نے بھی خوب تسلی دی تاہم پھر بھی وہ اپنے جذبات کو قابو نہ رکھ سکے اور کافی دیر تک روتے رہے۔انٹرنیٹ پر برازیل کی شکست کے بعد نیمار کے رونے کی ویڈیو دیکھ کر مداح بھی فٹ بالر سے اظہار ہمدردی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کروشیااور برازیل کے درمیان کوراٹر فائنل میچ مقررہ وقت پر 0-0 سے برابر تھا،اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے 1-1 گول کیا جس کے بعد میچ کانتیجہ پینالٹی ککس پر ہوا۔پینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سے شکست دی تھی۔