ٹیچر نے طالبہ کو چھت سے پھینکا،حالت سنگین

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16 th Dec.

نئی دہلی،16دسمبر: دہلی کے ایک پرائمری اسکول کے ٹیچر پر پانچویں جماعت کے طالبہ کو چھت سے پھینکنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ طالب علم کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے ملزم استاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی کے دیش بندھو گپتا روڈ تھانہ علاقے میں ایک اسکول ٹیچر نے ایک لڑکی کو پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔ زخمی طالبہ کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے، فی الحال طالبہ زیر علاج ہے۔ اس کی حالت اب تشویشناک بتائی جاتی ہے۔معلومات کے مطابق ایم سی ڈی اسکول کی دو خواتین اساتذہ نے آپسی جھگڑے میں پہلے پانچویں جماعت کی طالبہ کو پیپر کٹر سے مارا اور پھر اسے پہلی منزل سے پھینک دیا۔ اس واقعے میں لڑکی کے سر پر چوٹ لگی تھی، جس کا علاج ہندو راؤ اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ ڈی بی جی روڈ تھانے کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکی کو ٹیچر نے پہلی منزل سے پھینک دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو موقع سے معلوم ہوا کہ ماڈل بستی پرائمری اسکول فلمستان کی پانچویں جماعت کی طالبہ کو استاد نے پہلی منزل سے پھینک دیا۔ الزام ہے کہ ٹیچر نے طالبہ کی پٹائی بھی کی۔