پاکستان میں دہشت گردحملے میں 4پولیس اہلکارہلاک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

پشاور،18دسمبر: پاکستان میں دہشت گردوں کے حملے میں تیزی آئی ہے اور آج دہشت گردوں نے خیبرپختونخواہ لکی مروت علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں 4اہلکار مارے گئے اور اتنے ہی زخمی ہوگئے۔ دہشت گردرات کے اندھیرے میں پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئے جہاں پر 60سے زائد پولیس اہلکار موجود تھے اور ان پر گولیاں برسانی شروع کی پولیس نے جوابی کارروائی کی ۔ یہ تصادم تقریبا 45منٹ تک جاری رہا اور رات کے اندھیرے میں دہشت گرد بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس ترجمان شاہد حمید نے کہا کہ یہ پولیس اسٹیشن ایک سنسان علاقے میں ہے۔ بعد میں ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کا نمازہ جنازہ ادا کیا ۔ پولیس کے دستوں نے انہیں سلامی پیش کی ۔ ہلاک شدگان پولیس اہلکاروں کے نام یہ ہے کہ ابراہیم،عمران شہید،خیرالرحمٰن اورسبز علی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں گل صاحب خان ,بلقیاز ، امیرنواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔۔پولیس کا کہنا تھا حملے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ضلعی پولیس آفس کے اہلکار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نصف شب کے قریب 12 عسکریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر موجود ہمارے 4 جوان شہید اور چار زخمی ہوئے۔ترجمان لکی مروت پولیس شاہد حمید نے بتایا کہ آدھی رات کو عسکریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، حملے کے وقت 60 سے زیادہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور عسکریت پسندوں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہا۔پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن شہر سے بہت دور واقع ہے اور لکی مروت شہر سے وہاں پہنچنے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگتا ہے، پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کے بعد حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔