پیرو میں بگڑے حالات کے درمیان ایمرجنسی کا اعلان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

نئی دہلی،15 دسمبر:۔ کچھ عرصے سے سیاسی بحران سے نبردا?زما پیرو میں ایمرجنسی کے نفاذ کی خبر ہے۔ پیرو کے صدر پیڈرو کیسٹیلو کو 7 دسمبر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد یہ بحران مزید گہرا ہوتا چلا گیا۔ کیسٹیلو کے حامی نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر مظاہرے کر رہے ہیں۔
مظاہروں کے دوران کئی مقامات پر تشدد، ہنگامہ ا?رائی اور زبردست ہنگامہ ا?رائی بھی ہوئی۔ ان میں کچھ لوگوں کے مرنے کی بھی خبر ہے۔ پیرو کے وزیر دفاع البرٹو اوٹارولا نے ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے درمیان ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالات کو بحال کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ مسلح افواج کو بھی تعینات کیا جائے گا۔