چٹاگانگ ٹسٹ پر ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16 th Dec.

چٹاگانگ،16دسمبر: ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے دن سے پہلے شوبھ من گل نے سنچری بنائی اور پھر جس طرح کی اننگز چیتیشور پجارا نے کھیلی وہ نظر نہیں آتی۔ تیز بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 19ویں سنچری مکمل کی۔ اس شاندار اننگز کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف 500 سے زائد کی برتری حاصل کرلی ہے۔ہندوستانی ٹیم نے میزبان بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکنجہ کس دیا ہے۔ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 150 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد انڈیا نے گل اور پجارا کی سنچریوں کی بنیاد پر 2 وکٹوں پر 258 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔ ٹیم انڈیا نے اس میچ میں میزبان ٹیم کو 513 رنز کا ہدف دیا تھا۔ دوسری وکٹ کے لیے پجارا نے گل کے ساتھ 113 رنز جوڑے اور پھر کوہلی کے ساتھ 75 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی۔چٹاگانگ میں انہوں نے دوسری اننگز میں ایسا بلے بازی کی جس نے سب کو حیران کردیا۔ گل جب تک میدان پر موجود تھے، دوسرے سرے پر پجارا نے تحمل سے بلے بازی کی۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری 87 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ گل کے آؤٹ ہونے کے بعد جب کوہلی میدان میں آئے تو اس بلے باز نے اننگز میں تیزی لائی ۔ بڑے شاٹس لگا کر اور 130 گیندوں میں 13 چوکے لگا کر سنچری مکمل کی۔ پجارا نے اس سے قبل 148 گیندوں پر اپنی تیز ترین سنچری اسکور کی تھی تو اس لحاظ سے یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیز ترین سنچری بن گئی۔پجارا نے پہلی اننگز میں 90 رنز بنائے اور ہندوستان کے لیے مشکل میں میدان میں کھڑے ہوئے۔ اس دوران انہوں نے 11 چوکے لگائے۔ پانچویں وکٹ کے لیے انہوں نے شریس ایئر کے ساتھ 147 رنز کی شراکت کی۔ وہیں انہوں سے اس سے قبل رشبھ پنت کے ساتھ مل کر 64 رنز بھی جوڑے تھے۔