چکن کارن سوپ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

درکار اجزاء:

مکھن۔ ایک کھانے کا چمچ

کارن۔ اُبلے ہوئے دو پیالے

لہسن پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

چکن۔250گرام (بون لیس کٹی ہوئی)

چکن اسٹاک۔ 4 کپ

پانی۔ 2 سے 3 کپ

نمک۔ حسب ذائقہ

کالی مرچ۔ 1/2چائے کا چمچ

سویا ساس۔ ایک کھانے کا چمچ

سرکہ۔2کھانے کے چمچ

کارن فلور۔ 4کھانے کے چمچ

انڈے کی سفیدی۔ 3عدد

ترکیب:

فرائی پین میں مکھن ڈالیں، بعد میں لہسن پیسٹ شامل کر کے دو منٹ کے لیے پکائیں۔ اب اس میں چکن شامل کرکے تب تک پکائیں جب تک اس کا رنگ تبدیل نہ ہوجائے۔ پھر چکن اسٹاک اور پانی شامل کرکے اسے اچھی طرح اُبال لیں۔ بعد میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔ پھر اس میں سویا ساس اور سرکہ ملا کر 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔

آخر میں کارن فلور میں تھوڑا سا پانی ملائیں اور سوپ میں شامل کردیں، ساتھ ساتھ اسے مکس بھی کرتے رہیں۔ آخر میں اُبلے ہوئے کارن اور انڈے کی سفیدی مسلسل چمچ چلانے کے ساتھ شامل کریں۔ گرما گرم سوپ گھر والوں کو پیش کریں۔