چین: دھند کے باعث200 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

بیجنگ ،29دسمبر:چین کے شہر زہینگزہو میں شدید دھند کے باعث 200 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ گاڑیوں کے درمیان تصادم کا حادثہ زہینگزہو کے ایک پل پرگزشتہ روز پیش آیا۔شدید دھند کے باعث علاقے میں حد نگاہ 200 میٹر سے بھی کم ہوگئی تھی جبکہ تصادم کے بعد کئی افراد اپنی گاڑیوں میں پھنس کررہ گئے۔
زخمیوں کو نکالنے کے لیے فائر ڈیپارٹمنٹ نے 11 فائر ٹرک اور66 ریسکیو اہلکاروں کو مدد کیلئے بھیجا۔