ڈیوڈ وارنر دہلی کیپٹلز کی کریں گے کپتانی ، زخمی رشبھ پنت پورے سیزن سے باہر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

نئی دہلی ، 31دسمبر:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کار حادثے کے بعد دہرادون کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہ شدید زخمی ہے۔ ادھر خبر آئی ہے کہ رشبھ پنت آئی پی ایل کے اگلے سیزن سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں ڈیوڈ وارنر کو ان کی غیر موجودگی میں دہلی کیپٹلس کی کپتانی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رشبھ پنت روڑکی میں ایک کار حادثے میں بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق وہ اب آئی پی ایل کے اگلے سیزن یعنی آئی پی ایل 2023 میںہی کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ پنت کی چوٹ پربی سی سی آئی کے ایک سینئر اہلکار نے انسائیڈ اسپورٹس کو بتایا کہ اُن کے ساتھ حادثہ ہوا، اس وقت ان کا علاج جاری ہے۔ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ انہیں آرام کرنے دیں اور صحتمند ہونے دیں،وہیں ڈاکٹروں کے مطابق وہ 6 ماہ تک باہر رہ سکتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ کا ابھی مکمل جائزہ لینا باقی ہے۔ وقت آنے پر ہم اس پر بات کریں گے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ڈاکٹروں سے رابطے میں ہے۔دوسری جانب رشی کیش ایمس کے اسپورٹس انجری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر قمر اعظم نے بتایا کہ پنت کو صحت یاب ہونے میں کم از کم تین سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ تاہم، اگر اس کی لگمنٹ کی چوٹ زیادہ مہلک ہے، تو اسے ٹھیک ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔جب رشبھ پنت چوٹ سے باہر ہیں تو دہلی کیپٹلس کی کپتانی ڈیوڈ وارنر کے ہاتھ میں دی جا سکتی ہے۔ حالانکہ پرتھوی شا، منیش پانڈے اور مچل مارش بھی کپتانی کے لیے آپشن ہیں۔ لیکن اس سب میں وارنر کا سب سے زیادہ دعویدار سمجھے جارہے ہیں، کیونکہ انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کی طویل عرصے تک کپتانی کی ہے۔