کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں سے پروفیشنل کھلاڑیوں پر فرق نہیں پڑتا: بابر اعظم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27rd Dec.

لاہور ، 26دسمبر ( آئی این ایس انڈیا ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کے اثر سے پروفیشنل کھلاڑیوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق مجھ سے بھی بات ہوئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ تین چار دن میں چیزیں تبدیل ہوئی ہیں، ہمارا کام گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ چیف سلیکٹر سے ڈسکس کر کے میچ کی فائنل الیون طے کریں گے اور سیریز کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔کپتان نے کہا کہ جو ٹیم کے لیے بہتر ہو گا، وہی کریں گے، ٹیم میں اتحاد ہے، کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کراچی میں کیا سہولتیں مل رہی ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں حکمتِ عملی حریف کی پوزیشن دیکھ کر اپناتے ہیں، باہر سے دیکھ کر لگتا ہے کہ ایسا کر لیں ویسا کر لیں۔بابر اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جو بہتر ٹیم لگی وہ کھلائی، ٹیسٹ میچ میں ایک غلطی سب تبدیل کر دیتی ہے۔